ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہربھجن نے یوراج کی جارحانہ اننگ کو سراہا ٹیم انڈیا میں واپسی سے میری بیٹنگ بہتر ہوئی: یوراج

ہربھجن نے یوراج کی جارحانہ اننگ کو سراہا ٹیم انڈیا میں واپسی سے میری بیٹنگ بہتر ہوئی: یوراج

Thu, 06 Apr 2017 21:05:37  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد ،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئی پی ایل 2017 کے پہلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا میں واپسی کی وجہ سے ہی ان کی بلے بازی بہتر ہوئی ہے۔ یوراج نے پہلے ہی میچ میں 27 گیند کھیل کر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ رہے۔ آئی پی ایل میں یہ یوراج کی سب سے تیز نصف سنچری ہے، میچ کے بعد یوراج نے کہا کہ آج کل میں کھل کر بیٹنگ کر رہا ہوں، دو سال سے میری بلے بازی میں بہت اتار چڑھاو آئے ہیں، لیکن فی الحال گیند بیٹ پر آ رہی ہے اور میں من چاہے شاٹس کھیل پا رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ٹیم انڈیا میں واپسی سے میری بلے بازی کو بہت فائدہ ہوا ہے، اب میں حالات کے مطابق بلے بازی کر پا رہا ہوں۔
اس جارحانہ بلے باز نے کہا کہ اس مقام پر پہنچنے کے لئے انہوں نے بہت پسینہ بہایا ہے۔ انہوں نے کئی کئی گھنٹے نیٹ پرپریکٹس کی ہے، تاکہ گیند بیٹ کے بیچوں بیچ آئے، اس کرکٹر کا یہ بھی ماننا ہے کہ حیدرآباد ان کے لئے خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔ انڈیا انڈر 19 کے لئے بھی یوراج نے یہاں میچ کھیلے تھے اور خوب رن بنائے تھے۔ اس آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں اپنی ٹیم کی جیت پر یووی کا کہنا ہے کہ تمام بلے بازوں اور گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وہیں ٹیم انڈیا کے تجربہ کار اسپنر ہربھجن سنگھ نے یوراج کی بلے بازی کو دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے بڑا فرق بتایا۔ ہربھجن نے کہاکہ یووی جب بلے بازی کرنے آئے اس وقت شیکھر نے ٹیم کو اچھی شروعات دی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے بہترین بلے بازی کی اور اپنی پرانی فارم میں نظر آ رہے تھے اور جس طرح سے انہوں نے شاندار بلے بازی کرکے 24 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی یہ ٹیم کے لئے اچھی علامت ہے۔


Share: